ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / اسپین: کیٹلان میں آزادی ریفرینڈم، 800 افراد لہولہان

اسپین: کیٹلان میں آزادی ریفرینڈم، 800 افراد لہولہان

Tue, 03 Oct 2017 12:54:22    S.O. News Service

میڈرڈ،2؍ اکتوبر (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) اسپین کے ’کیٹلان‘ صوبے میں علاحدگی کے لیے ہونے والے عوامی ریفرینڈم کو خون میں نہلا دیا گیا۔ گذشتہ روز کیٹلان میں ایک جانب آزادی ریفرینڈم کے لیے پولنگ اور دوسری جانب پولیس کے ساتھ تصادم کا سلسلہ جاری رہا۔مقامی اور غیرملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق کاتالونیا صوبے میں اتوار کو ہونے والے والے ریفرینڈم میں 800 کے قریب افراد زخمی ہوئے ہیں۔اطلاعات کے مطابق پولیس نے پولنگ اسٹیشنوں کو بند کرنے کی کوشش کی اور بیلٹ باکس چھینے۔ اس پر علاقے بھر کے ووٹروں نے مزاحمت کی۔کاتالونیا کے اہل کاروں کے مطابق جھڑپوں میں زخمی ہونے والے 761 افراد کا علاج کیا گیا، جن کی تعداد میں اضافہ آتا جا رہا ہے، جب کہ بارسلونا اور کیٹلان کے دیگر شہروں میں پولیس کا گشت شروع ہونے پر لوگوں میں سخت مایوسی اور خوف کی فضا پائی جا رہی ہے۔اسپین کی معاون وزیر اعظم سریہ سانز دی سانتا ماریا نے اتوار کے روز میڈرڈ میں بتایا کہ ''لگتا نہیں تھا کہ آج کہیں بھی ریفرینڈم ہوا، نہ اس کے کوئی آثار تھے''۔اس سے قبل موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق، اسپین کے شمال مشرقی خطے کیٹلان میں ہزاروں افراد آزاد و خود مختار علاقے کے لیے ریفرینڈم میں ووٹ ڈالنے کے لیے نکلے ہیں جب کہ میڈرڈ پہلے ہی اس ریفرینڈم کو "غیر قانونی" قرار دیتے ہوئے ووٹنگ کو روکنے کا اعلان کر چکا ہے۔


Share: